سانگلہ ہل ،میونسپل لائبریری میں شہرت یافتہ شاعر سرور خان سرور کے ساتھ نشست

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 23:22

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) سانگلہ ہل کی علمی و ادبی اور فلاحی تنظیم آنگن کے زیر اہتمام میونسپل لائبریری میں فیصل آباد سے آئے ہوئے شہرت یافتہ شاعر سرور خان سرور کے ساتھ ایک شام منائی گئی۔

(جاری ہے)

اس پروقار تقریب کا اہتمام علمی و ادبی اور فلاحی تنظیم آنگن کے چئیرمین زاہدانصاری نے کیا جس میں مقامی شعراء کرام عقیل ارشد منظور، ڈاکٹر پروفیسر محمد نواز کنول، حکیم خادم حسین خادم، حافظ عبدالرحمن، رانا عبدالمجید اور زاہدانصاری نے بھی اپنا کلام پیش کیا جبکہ اس تقریب کی صدارت پنجابی کے معروف شاعر حیدر رضا حیدر نے کی اور مہمانان خصوصی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر کے کوارڈینیٹر چوہدری عاصم رندھاوا اور تحصیل سانگلہ ہل کے تحصیلدار ابوسفیان کھچی تھے بعدازاں اس خوبصورت تقریب کی نظامت کے فرائض چئیرمین آنگن زاہدانصاری نے انجام دیئےاس خوبصورت تقریب کے انعقاد نے سانگلہ ہل کے ادبی حلقوں میں ایک نئی روح پھونک دی اور سانگلہ ہل کے عوام نے مقامی علمی و ادبی اور فلاحی تنظیم آنگن کی ٹیم کو ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمد عاصم رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانگلہ ہل میں ادب کے فروغ کیلئے کوشاں علمی و ادبی تنظیم آنگن کی پوری ٹیم داد و تحسین کی مستحق ہے اور میں چاہتا ہوں کہ سانگلہ ہل میں آنگن کے زیر اہتمام علمی و ادبی پروگرام تشکیل دئیے جائیں تاکہ نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہونے سے محفوظ رہ سکے اور سانگلہ ہل میں علم و ادب کی ترویج کے لئے میری تمام تر توانائیاں ہمیشہ دانشور طبقے کے ساتھ رہیں گی بعدازاں تقریب میں سانگلہ ہل کے علمی و ادبی اور فلاحی حلقوں کے علاوہ صحافی برادری نے بھی بھرپور شرکت کی پروگرام کے آرگنائزر چئرمین آنگن زاہدانصاری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔