ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا منصور قاسم اعوان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) بانی و سرپرستِ اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروجیکٹس منصور قاسم اعوان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹیلیفونک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمین اعلی علامہ رانا محمد ادریس، محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی،انجینئر ثنا اللہ خان، اشتیاق حنیف مغل،رانا وحید شہزاد و دیگر رہنمائوں نے بھی منصور قاسم اعوان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔