عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی ترجیح،چمن سمیت تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا ،سپیکربلوچستان اسمبلی

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبد الخالق اچکزئی نے کہاہے کہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،چمن شہر میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں تاکہ علاقے کی مجموعی صورتحال میں بہتری لائی جا سکے اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ چمن کے عوام ہماری اپنی قوم ہیں، ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ بالخصوص ترقیاتی منصوبوں، خصوصا سڑکوں کی تعمیرات کے کام تیزی سے جاری ہیں اور انہیں سردی کی آمد سے قبل مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی خدمت کے جذبے کے تحت عملی اقدامات کر رہی ہے اور ترقی کا سفر کسی خاص طبقے یا علاقے تک محدود نہیں بلکہ پورے صوبے میں جاری ہے۔کیپٹن (ر)عبد الخالق اچکزئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چمن سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے اور صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :