فیصل آباد پولیس نے تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

اتوار 12 اکتوبر 2025 11:25

ْمکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ڈی آئی بی مدینہ ڈویژن کی کارروائی۔ ڈی آئی بی انچارج مدینہ ڈویژن وقاص احمد ہندل کی زیر نگرانی سرکل انچارج سرگودھا روڈ محمد نواز خان ایس آئی معہ عامر رفیق اے ایس آئی نے تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

گرفتار ڈکیت گینگ ملزمان میں محمد بلال ولد محمد نعیم،قدیر احمد ولد حسن جان اور محمد وقاص ولد شفیع شامل گرفتار ملزمان سے تین مقدمات ٹریس آوٹ کئے گئے مزید انٹیرو گیشن عمل میں لائی جارہی ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو موبائل فون، دو موٹر سائیکل،دو پسٹل 30 بور اور نقدی دو لاکھ برآمد کرلی گئی۔ملزم کی گرفتاری سے علاقے میں ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں واضح کمی آئے گی۔ فیصل آباد پولیس متحرک ڈکیتی و چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف بھر پور کارروائیاں کررہی ہے

متعلقہ عنوان :