واپڈا کا 50 ہونہار طالب علموں کو مختلف شعبہ جات میں دو ماہ کی انٹرن شپ دینے کا اعلان

اتوار 12 اکتوبر 2025 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) واپڈا نے 50 ہونہار طالب علموں کو مختلف شعبہ جات میں دو ماہ کی انٹرن شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس انٹرن شپ پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے طالب علموں کو 20 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ انٹرن شپ فریش گریجوایٹس کےلئے ہو گی ، واپڈا کے مطابق الیکٹریکل، الیکٹرانک اور مکینیکل انجینئرنگ کے گریجوایٹس کےلئے 16، سول انجینئرنگ 14، جیالوجیکل انجیئنرنگ 5، کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی 3، فنانس و اکائونٹنگ 5، ہیومن ریسوس مینجمنٹ 5 اور ماس کمیونیکیشن کے لئے 2 نشستیں مختص کی گئی ہیں ، اس کےلئے عمر کی حد 26 جبکہ سی جی پی اے 2.8 مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا کےلئے 6، 6 جبکہ گلگت بلتستان، بلوچستان، آزاد کشمیر اور سابق فاٹا کےلئے 3،3 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ اس انٹرن شپ پروگرام کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔