الیکٹرک گرین بس کا کمالیہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تک روٹ فائنل کر لیا گیا

گرین بس سروس کے آغاز سے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کمالیہ کے درمیان سفر مزید آسان اور پر سکون ہو جائے گا

اتوار 12 اکتوبر 2025 14:15

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) الیکٹرک گرین بس کا کمالیہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تک روٹ فائنل کر لیا گیا ہے جس کے مطابق گرین بس کمالیہ روٹ پر سٹاپ شوگر ملز موڑ، 70 والی بھٹیاں، سرفراز موڑ، غلہ منڈی اسٹاپ، پرانا بس اسٹینڈ، تھانہ موڑ۔ہوا کرے گا اسی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ سے واپسی کے لیے بھی یہی روٹ استعمال کیا جائے گا۔

بس ان تمام مقامات پر اسٹاپ کرے گی جہاں سے مسافر سوار ہوں گے اور نیچے اتر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹاپس کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ، سستی اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کی جا سکے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، ٹریفک کے دبا میں کمی لانا اور ماحول دوست ذرائع سفر کو فروغ دینا ہے ۔عوامی نمائندوں اور شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ گرین بس سروس کے آغاز سے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کمالیہ کے درمیان سفر مزید آسان اور پر سکون ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :