قومی مینز انڈر 19 ون ڈے کپ،کراچی وائٹس ،حیدر آباد ،فاٹا ، بہاولپور نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 22:48

قومی مینز انڈر 19  ون ڈے کپ،کراچی وائٹس ،حیدر آباد ،فاٹا ، بہاولپور ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) قومی مینز انڈر19 ون ڈے کپ میں ہفتے کے روز کھیلے گئے گروپ بی کے آٹھویں راؤنڈ میںکراچی وائٹس ،حیدر آباد ،فاٹا ، بہاولپور نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی وائٹس نے آزاد جموں کشمیر کو 55 رنز سے ہرادیا۔ ،کراچی وائٹس کے حذیفہ احسن نی108 رنز بنائے آزاد جموں کشمیر کے سفیان حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں سانول اعجاز نے نصف سنچری بنائی ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد نے اسلام آباد کو 73 رنز سے ہرادیا۔ روہان خان نے 79 رنز بنائے جبکہ نمیر شیخ نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔فاٹا نے لاہور وائٹس کو 41 رنز سے ہرادیا۔فاٹا کے عباس آفریدی نے 118 رنز بنائے لاہور وائٹس کے حسنین عباس ڈار نی4 وکٹیں حاصل کیں ۔بہاولپور نے ڈیرہ مراد جمالی کو 85 رنز سے ہرادیا۔فاتح ٹیم کے ریان جبران نے 59 رنز بنایء ۔ڈیرہ مراد جمالی کے مزمل علی نی5 وکٹیں اور محمد زبیر نے 69 رنز بنائے ۔