وویمنزکرکٹ ورلڈ کپ ، پاکستان وویمنزکرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 22:48

وویمنزکرکٹ ورلڈ کپ ، پاکستان وویمنزکرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں حصہ ..
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔کولمبو کرکٹ گراؤنڈ میں پلئیرز نے 3 گھنٹے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ،بائولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی ،خواتین کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن سے قبل فزیکل ٹریننگ کی ۔

(جاری ہے)

پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے 4 میچ باقی ہیں ،پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم اپنا چوتھا میچ 15 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی ،پانچویں میچ میں پاکستان وویمنز اور نیوزی لینڈ وویمنز 18 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی،پاکستان وویمنز ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ 21 اکتوبر کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی، پاکستان ٹیم اپنا ساتواں وآخری میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی