ایس ایم ٹی اے نے پنک اسکوٹیز کی تقسیم سے متعلق زیر گردش افواہوں کا نوٹس لے لیا

عوام کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، لنک یا سوشل میڈیا اکائونٹ پر بھروسہ نہ کریں، نہ ہی اپنی ذاتی معلومات فراہم کریں،سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی

اتوار 12 اکتوبر 2025 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) پنک اسکوٹیز منصوبے سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی پیغامات کو سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے مسترد کردیا۔سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (ایس ایم ٹی ای)نے سوشل میڈیا پر پنک اسکوٹیز سے متعلق جعلی پیغامات اور اشتہارات کا نوٹس لے لیا، سوشل میڈیا پر شہریوں کو رجسٹریشن کروا کر ادائیگی کرنے سے متعلق دعوی غلط ہے۔

ایس ایم ٹی اے نے پنک اسکوٹیز کے لیے رقم کی ادائیگی سے متعلق خبروں اور پیغامات کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، لنک یا سوشل میڈیا اکائونٹ پر بھروسہ نہ کریں، نہ ہی اپنی ذاتی معلومات فراہم کریں اور کسی بھی صورت میں رقم کی ادائیگی نہ کریں۔ایس ایم ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق ایسے پیغامات من گھڑت اور جھوٹے ہیں، پنک اسکوٹیز منصوبہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے حکومت سندھ کا فلاحی منصوبہ ہے جس کے تحت اسکوٹیز مستحق خواتین کو مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہیں، جعلی پیغامات اور گمراہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔