خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس (آج ) ہوگا، وزیراعلیٰ کا انتخاب ایجنڈے میں شامل

اتوار 12 اکتوبر 2025 15:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس (آج)پیر کو ہوگا ایجنڈے میں وزیراعلیٰ کا انتخاب شامل ہے۔تفصیلات کیمطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 کتوبر کو صبح 10 بجے ہوگا اور اجلاس کے ایجنڈے میں وزیراعلیٰ کا انتخاب شامل ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا طریقہ کار بھی جاری کردیا گیا، وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ 13 اکتوبر کو ہوگی۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مستعفی ہوچکے ہیں لیکن اب تک ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا جبکہ ان کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔