نوشہرہ ورکاں گھریلو سلنڈر پھٹنے سے دوکاندار سمیت 5 افراد بری طرح جھلس گئے، دو کی حالت تشویش ناک

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:10

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) نوشہرہ ورکاں تتلے عالی روڈ پر ایل پی جی گیس ری فلنگ شاپ پر گھریلو سلنڈر میں گیس ریفل کرتے ہوئے سلنڈر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا اور دوکان کے اندر خوفناک آگ پھیلنے سے موقع پر موجود مالک دوکان 55 سالہ محمد حنیف ساکن متہ ورکاں ، 35 سالہ اصغر۔ 22 سالہ احسان، 30 سالہ جاوید ، 32 سالہ قیصر ، اگ سے بڑی طرح جھلس گئے، سلنڈر پھٹنے کا دھماکہ دور تک سنا گیا ۔

اور جھلسے ہوئے پانچوں افراد کی چیخ پکار سن کر قریب ترین کھڑے افراد نے مل کر اگ بھجائی اور اطلاع پا کر ریسکیو 1122کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے،اور پانچوں افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا جہاں فورطبی امداد دیکر گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفرکردیاگیا ہے اور دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور نوشہرہ ورکاں پولیس نے دوکاندار محمد حنیف کے خلاف 2077/25 مقدمہ درج کر لیا ہے اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ زرائع کے مطابق شاپس کے مالک محمد حنیف کے خلاف قبل ازیں بھی کاروائی عمل میں لائی گئی تھی اور مذکورہ شخص شاپس کو لگی سیلیں توڑ کر ایل پی جی گیس ری فلنگ کا کام جاری رکھے ہوئے تھا اور ناقص سلنڈر گیس ری فل کرتے ہوئے پھٹ گیا جس سے پانچ افراد بری طرح متاثر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :