چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال جلالپور پیر والا کا اچانک دورہ

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین نے ٹی ایچ کیو ہسپتال جلالپور پیر والا کا اچانک دورہ کیا۔انہو ں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، نظم و نسق اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا،شام کے اوقات میں DMS کی غیر موجودگی اور عملے کی کمی پر مریضوں کی شکایات وبچہ وارڈ اور نرسری میں صفائی کے مسائل پر چیئرپرسن نے اظہارِ تشویش کیا۔

(جاری ہے)

بابر علائوالدین نے جنرل سرجن کی عدم دستیابی پر مریضوں کو درپیش مشکلات پر فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو تمام خامیاں فوری دور کرنے اور چیف ایگزیکٹو ہیلتھ سے رابطہ کر کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔انہو ں نے کہاکہ بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح اور ہسپتالوں کی بہتری ضلعی انتظامیہ ومحکمہ صحت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات یقینی بنائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :