جہانگیر خانزادہ نے حضرو شہر کی نکاسی آب کے لیے حکومت پنجاب سے تین ارب 28 کروڑ 70 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کروائی

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:20

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ حضرو شہر کی نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے حکومت پنجاب نے تین ارب 28 کروڑ 70 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی ہے جس کی وجہ سے حضرو کے شہریوں کا درینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا تحصیل حضرو کی تعمیر وترقی کے لیے تاج محمد خانزادہ شہید کرنل شجاع خانزادہ نے نمایاں کردار ادا کیا آج تحصیل حضرو کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں ترقی کام نہ کروانے گئے ہوں حضرو شہر کی خوبصورتی کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وائس چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت حسین ناصر محمود کی طرف سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مسلم لیگ ن تحصیل حضرو کے صدر ملک انصار طلال علی زئی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن سنیئر نائب صدر افتخار ڈار سابق چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان الیاس خان سعید آرائیں حاجی احسان خان کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین شہر موجود تھے جہانگیر خانزادہ نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کا مشکور ہوں جنہوں نے حضرو شہر کی نکاسی آب کے نظام کے لیے اربوں روپے کی گرانٹ دی جو تحصیل حضرو کی تاریخ کی سب سے بڑی گرانٹ ہے نکاسی آب کے نظام کے بہترین کے حضرو کی اپنی ٹیم کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ حضرو شہر کی نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے دن رات میرے ساتھ رابطے میں رہے جہانگیر خانزادہ نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومتیں جب بھی قائم ہوئیں عوام کے درنیہ مسائل حل ہوئے انہوں نے کہا ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے حضرو شہر کو سڑکوں کے تحفے دیے بجلی سوئی گیس کی فراہمی کے لیے بھی شیخ افتاب احمد کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد ہی علاقے کے عوام کے مسائل حل کرنا ہیں حضرو کے شہریوں نے نکاسی آب کے نظام کے تحت اربوں روپے کی گرانٹ منظور کروانے پر جہانگیر خانزادہ کو خراج تحسین پیش کی۔

\378