چنیوٹ ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 حادثات، 32 افراد زخمی، ایک جاں بحق

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 چنیوٹ کے مطابق ضلع بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 روڈ ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 32 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں 29 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق 16 افراد شدید زخمی جبکہ 16 معمولی زخمی ہوئے۔ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔\378

متعلقہ عنوان :