قومی پولیو مہم پیر سے ملک بھر کے 159 اضلاع میں شروع ہوگی

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) قومی پولیو مہم پیر سے ملک بھر کے 159 اضلاع میں شروع ہوگی، ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

این ای او سی کے مطابق قومی پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں منعقد ہوگی،4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گے،جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم 20 تا 23 اکتوبر تک منعقد کی جائے گی۔این ای او سی نے والدین سے اپیل ہے کہ 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں،پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔

متعلقہ عنوان :