سرگودھا ڈویژن میں انسداد پولیو مہم آج 13 اکتوبر سے شروع ہوگی،سی ای او ہیلتھ

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج 13 اکتوبر سے شروع ہوگی جس میں 5 سال تک کی عمر کے 7 لاکھ 9 ہزار 266 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جو 4 روز تک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا ڈاکٹر سارہ صفدر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب ،میانوالی اور بھکر میں انسدادِ پولیو مہم آج 13 اکتوبر سے شروع ہو گی اور اس دوران پانچ سال تک کی عمر کے 7 لاکھ 9 ہزار 266 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس چار روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 167 یو سی ایم اوز اور 612 ایریا انچارج کے زیر نگرانی 3331 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جن میں 89 ٹرانزٹ، 206 فکسڈ اور 3036 موبائل ٹیمیں 5 سال تک عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کےلئے متحرک رہیں گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے بتایا گیا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر پولیو کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور انسداد پولیو ٹیمز کے لیے واضح مائیکرو پلان تیار کیا گیا جس پر سختی سے عمل درامد کے لئے ہیلتھ ورکرز کو مرحلہ وار ٹریننگ دی گئی ہے اور دوران مہم کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سارہ صفدر نے والدین سے کہا کہ پولیو ٹیموں سے تعاون سب سے زیادہ اہم ہے اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹیموں کی حاضری، روزانہ کی رپورٹنگ اور فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنائیں گے جس میں کسی ورکر کی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :