کمشنر ساہیوال ڈویژن کاظفر علی سٹیڈیم میں سنتھیٹک ٹریک کا دورہ

اتوار 12 اکتوبر 2025 17:50

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ظفر علی سٹیڈیم میں سنتھیٹک ٹریک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید، چیف افیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری نثار الحق اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مہر عامر رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ٹریک کا معائنہ کرتے ہوئے اسے جلد از جلد کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ سنتھیٹک ٹریک نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور اُن کے پوشیدہ ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے سٹیڈیم کے مین گیٹ پر سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے واضح ایس او پیز تیار کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔\378