وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان کے والد کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس

اتوار 12 اکتوبر 2025 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) وفاقی وزرا سمیت سیاسی و سماجی شخصیات وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان کی رہائش گاہ پر گئے اور انکے والد نذیر خان سواتی کے انتقال پر اظہارافسوس اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزراء علی پرویزملک، احد چیمہ ،وزراء مملکت بلال کیانی،ڈاکٹر شذرہ منصب ،وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری،روبینہ خورشید عالم،پی ایس او ٹو وزیراعظم ڈاکٹر انس ،ایم این اے شائستہ پرویزملک،سیدہ نوشین افتخار ،مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما پرویز رشید ،صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، ایم پی اے رانا فیاض ،سردار خضر مزاری ، لیگی رہنما میاں اسلم سلیم،تارا بٹ ،سید علی سرور گیلانی، سینئر صحافی نجم ولی خان اوررائو دلشاد حسین نے نذیر خان سواتی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

اس موقع پر سینئر رہنمامسلم لیگ (ن) پرویز رشید نے کہا کہ نذیرخان سواتی مخلص اور درویش صفت انسان تھے جن کی خدمات کوکبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔شائستہ پرویزملک نے کہا کہ مرحوم ہمارے خاندان کا حصہ تھے جن کی کمی پوری نہیں ہو سکتی ۔علی پرویز ملک نے کہا کہ نذیر خان سواتی ہمارے بزرگ تھے جن سے بہت کچھ سیکھا ۔ بلال کیانی نے کہا کہ مرحوم مسلم لیگ (ن )کا قیمتی اثاثہ تھے۔