میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسدادِ تجاوزات سیل کی میزان چوک اور علمدار روڈ پر کارروائی

اتوار 12 اکتوبر 2025 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) وزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمان قمبرانی کی خصوصی ہدایت پر شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کی مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ انسدادِ تجاوزات سیل زون-I انچارج علی رضا درانی کی قیادت میں میزان چوک اور علمدار روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھوں اور عوامی راستوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات، ٹھیلوں اور غیر قانونی پارکنگ ایریاز کو ہٹا دیا گیاشہری سہولت اور ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لیے اینٹی انکروچمنٹ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرگرم ہیں۔

عوامی تعاون کے بغیر کوئی مہم کامیاب نہیں ہو سکتی لہذا شہری اپنی اخلاقی و سماجی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے شہر کو مزید منظم بنانے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :