تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، تین ملزمان گرفتار ، 15 لیٹر شراب برآمد

اتوار 12 اکتوبر 2025 18:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) تھانہ مورگاہ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق مورگاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو حراست میں لیا اور برآمد ہونے والی شراب کو تحویل میں لے کر الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ منشیات کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :