پارلیمانی سیکرٹری ولی محمد نورزئی کی میجر سبطین شہید کی قبر پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی

اتوار 12 اکتوبر 2025 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی نے اتوار کے روز میجر سبطین شہید کی قبر پر حاضری دی اور شہید کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

وطنِ عزیز کی سلامتی، امن و استحکام ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے قوم کے مستقبل کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔انہوں نے کہا کہ میجر سبطین شہید جیسے جری افسران ہماری قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، جن کی بہادری، عزم اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی میجر سبطین شہید کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :