ساہیوال،سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ریٹ لسٹ غائب ضلعی انتظامیہ ،مارکیٹ کمیٹی خاموش تماشائی ،شہریوںکا بے حسی پر احتجاج

اتوار 12 اکتوبر 2025 19:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں مضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی خاموش تماشائی بن کر رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں ریٹ لسٹ دوکانداروں اور پھڑی والوں نے غائب کر د یں اور سارا دن خو ب لوٹ مار کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

سبزیوں کے مقررہ ریٹ ٹماٹر 165 روپے کی بجائے 400 روپے کلو ،آلو 65 روپے کلو کی بجائے 120 روپے، مٹر 300 روپے کلو کی بجائے 500 روپے ،پیاز 80 روپے کی بجائے 110 روپے کلو ،گوبھی ،بند گوبھی ،کھیرے اور دوسری تمام سبزیاںمقررہ ریٹ سے 50 ہزار روپے سے لے کر ڈیڑ سو روپے تک فی کلو ز ائد قیمتیںکھلے عام وصول کی گئیں۔

سپیشل پرائس مجسٹریٹ ،مارکیٹ کمیٹی کا عملہ سارا دن نظر نہیں آیااتوار کی چھٹی کے بہانے جب رابطہ قائم کر نے کی کو شش کی گئی تو مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری اور ضلعی انتظامیہ کے ترجمان سوئے ہوئے تھے اور شہری سارا دن لٹتے رہے ریڑھی والوں اور سبزی منڈی میں آج سارا دن سڑکوں پر تجاوزات کی بھر مار رہی مگر حکومتی مشینری اورتمام ادارے سوتے رہے دوکاندارریڑھی، پھڑی فروش چرچ روڈکھوکھا بازار، روڈ مارکیٹ کی سڑکو ں پرتجاو زات کر کے بر جمان رہے ۔شہریوں نے انتظامیہ کی بے حسی پر احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :