سیالکوٹ چیمبر میں پاکستان لٹریسی سوسائٹی کے زیرِ اہتمام قانون اورہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے خصوصی سیمینار

اتوار 12 اکتوبر 2025 20:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان لٹریسی سوسائٹی کے زیرِ اہتمام قانون اورہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ قانون سے آگاہی ہر پاکستانی شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماہرینِ قانون نے فوجداری قانون، سائبر کرائم، عائلی قوانین، دیوانی قانون اور ایمرجنسی قوانین کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔

شرکاء نے اس مفید اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی آگاہی کے لیے ایسے تعلیمی پروگرامز کا تسلسل نہایت ضروری ہے تاکہ شہری اپنے قانونی حقوق اور ذمہ داریوں سے بہتر طور پر واقف ہوسکیں۔سیمینار میں کاروباری اور سول سوسائٹی کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔