ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں دوسرا آل پاکستان مشاعرہ،امان اللہ امان مہمان خصوصی تھے

پیر 13 اکتوبر 2025 10:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے جناح ہال میں ”بزم ارباب سخن ہزارہ ڈویژن“ کے زیراہتمام دوسرا آل پاکستان مشاعرہ منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی امان اﷲ امان تھے ، دیگر مہما نوں میں پروفیسر ڈاکٹر اکرام اﷲ خان، ڈاکٹر الطاف یوسفزئی، مہمان اعزازی جان علم سمیت ڈاکٹر سید ازور شیرازی شامل تھے۔

(جاری ہے)

مشاعرے میں پاکستان بھر سے 60 سے زائد خواتین و مرد شعراکرام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران معروف تعلیمی اور ادبی شخصیت پروفیسر حاجرہ انور سے طلباو طالبات نے اپنی بھرپور محبت اور چاہت کا اظہار کیا۔