تورغر ، انسدادِ پولیو مہم شروع

پیر 13 اکتوبر 2025 12:10

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) تورغر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ضلع بھر میں پولیو ٹیموں لئے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ مہم کو کامیاب کیا جا سکے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ تورغر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام پولیو ٹیموں کو سخت سکیورٹی حصار میں فیلڈ میں روانہ کیا گیا جبکہ صبح سویرے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو ضروری بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

افسران کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی فریضہ ہے اور اس سلسلہ میں پولیس کا تعاون ہمیشہ رہے گا۔ ڈی پی او تورغر نے دونوں سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کی براہِ راست نگرانی کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے۔ ضلع میں امن و امان کے تسلسل کےلئے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا گیا ہے۔ ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہ انسدادِ پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا اور پولیس فورس اس نیک مقصد کےلئے پولیو ٹیموں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :