ناروے کے ہاتھوں اسرائیل کو بدترین شکست

ورلڈکپ کوالیفائر کے مقابلے میں ناروے نے اسرائیل کو 0-5 سے عبرتناک شکست دیدی،اسرائیل ایک گول بھی نہ کر سکا

پیر 13 اکتوبر 2025 13:07

ناروے کے ہاتھوں اسرائیل کو بدترین شکست
اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ناروے کے ہاتھوں اسرائیل کو بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا، اسرائیلی فٹبال ٹیم حریف کے خلاف ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔ورلڈکپ کوالیفائر کے مقابلے میں ناروے نے اسرائیل کو 0-5 سے عبرتناک شکست دیدی، ایرلنگ ہالینڈ نے شاندار کھیلا کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی، ہالینڈ نے بین الاقوامی فٹبال میں تیز ترین 50 گول مکمل کرکے نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

(جاری ہے)

میچ سے پہلے اوسلو میں اسرائیل کیخلاف فلسطین کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیا، گراؤنڈ کے باہر فری فلسطین کے نعرے لگائے گئے، اسرائیلی نسل کشی کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ناروے اور اسرائیل کے میچ سے پہلے کافی زیادہ احتجاجی مظاہرین جمع ہوگئے تھے، جنھیں منتشر کرنے کیلیے پولیس کو شیلنگ کرنا پڑی۔خیال رہے کہ ورلڈکپ کوالیفائر میں ناروے گروپ 1 میں 18 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ اٹلی دوسرے نمبر پر ہے، اٹلی نے ایسٹونیا کو 1-3 سے شکست دیکر کوالیفائنگ امکانات برقرار رکھے ہیں۔