ضلع بھرمیں چار روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغازآج

پیر 13 اکتوبر 2025 13:13

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ضلع بھر میں چار روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانا اور معاشرے میں اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں اسٹنٹ کمشنر ثمرباغ ذیشان نجیب نے تحصیل ثمرباغ میں پولیو مارننگ اسمبلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر پولیو ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے مائکرو پلان کے مطابق گھر گھر جا کر ہر بچے تک پہنچیں اور مقررہ ہدف کے حصول کو یقینی بنائیں۔ پولیس کو پولیو فیلڈ ورکرز کو سیکورٹی کور دینے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :