ایس ایس پی کیماڑی کی زیرنگرانی انسداد پولیو مہم شروع

پیر 13 اکتوبر 2025 15:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان علی کی زیرنگرانی سکیورٹی حصار کے ساتھ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیاہے،1200سے زائد افسران و جوان پولیو ٹیموں کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات پر مامور ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی کیماڑ ی کی جانب سے انسداد پولیو مہم 13تا 19 اکتوبرکے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہنگامی رسپانس ٹیمیں اور سول کپڑوں میں بھی افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ایس ایس پی کیماڑی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ قومی فریضہ کے دوران پولیو ٹیموں اور پولیس کا ساتھ دے کرذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :