سیف سٹی کی پبلک سیفٹی ایپ قوت گویائی سے محروم شہری کی آواز بن گئی

پیر 13 اکتوبر 2025 16:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) سیف سٹی کی پبلک سیفٹی ایپ قوت گویائی سے محروم شہری کی آواز بن گئی۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق گلبرگ سے قوتِ گویائی سے محروم شہری نے 15پر ویڈیو کال کے ذریعے مدد طلب کی، پبلک سیفٹی ایپ کے ذریعے شہری نے اشاروں کی زبان میں اپنی شکایت درج کرائی، شہری نے بتایا کہ گھر کے افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سیف سٹی کے سائن لینگوئج تربیت یافتہ آفیسر نے شہری کا مسئلہ سمجھ کر فوری ایکشن لیا، سیف سٹی کنٹرول روم کی بروقت کارروائی سے شہری کی دادرسی ممکن ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق خصوصی افراد کو فوری پولیس مدد فراہم کی جا رہی ہے ، ایپ میں عام شہریوں سمیت خصوصی افراد کے تحفظ اور فوری رسپانس کی جدید سہولیات شامل ہیں، پبلک سیفٹی ایپ اینڈرائڈ پلے سٹور اور آئی او ایس ایپ سٹور سے بآسانی ڈانلوڈ کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :