الحمراء کے اسٹیج پر قومی و بین الاقومی آرٹسٹوں کی یادگار پرفارمنس ،ْ تھیٹر کی ترقی میں انمٹ نقوش ثبت ہو رہے ہیں‘محبوب عالم

پیر 13 اکتوبر 2025 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل محمد محبوب عالم نے پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں شرکت کرنے والے ملکی و عالمی آرٹسٹوں کی الحمراء کے اسٹیج پر پرفارمنس کو یاد گار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تھیٹر فیسٹیول تاریخ میں انمٹ نقوش ثبت کررہاہے،محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کی ثقافتی دوست اقدام کو بھرپور عوامی پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

الحمراء میں جاری پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول تیسرا روز دو تھیٹر پلے، ورکشاپ اور ایک گفتگو کا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ماس فائوئڈیشن نے اپنا کھیل’’پرمرشرسنگھ ‘‘پیش کیا تو فرانس کا تھیٹر گروپ لا ولگا اپنا کھیل ’’Monsieur Et Madame O ‘‘ دیکھنے والوں کی نذر کیا۔

(جاری ہے)

مکالمہ کی نشست ’’ سماجی تبدیلیاں بذریعہ تھیٹر‘‘ میں نوید شہزاد ،پروفیسر خالد بٹ ،ْ نے ماڈریٹر ڈاکٹر احمد بلال کے ساتھ گفتگو میں تھیٹر کی اہمیت و امکانات بارے اظہار خیال کیا۔

ورکشاپ میں جرمن اسکالر کرسچن ایچ شروٹر ،ْ نے بچوں و نوجوانوں کو جسمانی و حرکت و سکنات کے ذریعے کے ہم کلام ہونے والے فن پر تکنیکی اُمور بارے آگاہ کیا۔پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں ہینڈی کرافٹ ،روایتی کھانے پینے کے سٹالز بھی عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے۔