خانیوال ،ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا

پیر 13 اکتوبر 2025 16:51

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ گراں فروشی کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں۔ اس حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی سرزنش کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہٹر، ڈی او انڈسٹریز بلال مہر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے پیرا فورس کو ہدایت کی کہ وہ روٹی، آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے واضح کیا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب عناصر پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو عوام کی قوتِ خرید متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :