ساہیوال،محنت کش تاوان کیلئے اغوا ، 25 لاکھ روپے میں گردہ فروخت کی دھمکی ،دو ماہ 7 یوم کی تاخیر سے مقدمہ درج

پیر 13 اکتوبر 2025 18:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) یہاں جہاز گراؤنڈ میں کیرا منڈی شیخوپورہ کے محنت کش اصغر علی کو تاوان کے لیے اغواکر لیا گیا دو ماہ 7 یوم کی تاخیر سے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیرا منڈی شیخوپورہ کی بیوہ مجید اںکا بھائی اصغر علی ساہیوال اپنی بہن سے ملنے چک 57 پانچ ایل آیا جس کے بعد دھو کہ سے عباس اس کی بیوی اور علی احمد ا پنے ہمراہ لے گئے اور 4 اگست کو عباس اور اس کی بیوی نے بہن کو بتایا کہ اصغر علی جہاز گراؤنڈ میں کھڑا ہے جس پراسے تلاش کر تے ہوئے وہاں موقع پر پہنچے تو موجود نہ پایا اور دونوں میاں بیوی اور ان کے تین ساتھی بھی غائب ہو گئے اور بعد میں بیوہ مجیداں اور اصغر علی کے کمسن بچے جب عباس کے گھر پہنچے تو دونوں نے قتل کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ 25لاکھ روپے میں اس کے گردے کا سو دا ہو ا ہے وہ دے دو ور نہ ہم ذمہ دار نہ ہے جس کے بعد فرار ہو گئے۔

بیوہ کے مطابق ملزموں نے اغوا برائے تاوان کی خاطر نا معلوم مقام پر لے جا کر قید کر رکھا ہے ۔ پولیس تھا نہ سٹی ساہیوال نے بیوہ مجید اں کی مدعیت میں دو ماہ 7 یوم کی تاخیر سے مقدمہ 365 ت پ درج کر لیا ہے ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے اور نہ ہی اصغر علی بازیاب ہو سکا ہے۔