ساہیوال، زمیندارکے گھرداخل ہوکر 17 مسلح افراد کی غنڈہ گردی ، چادراورچار دیواری کا تقدس پامال

پیر 13 اکتوبر 2025 18:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) نواحی چک 134 نو ایل میں ایک زمیندار محمد اویس خان کے گھر داخل ہو کر 17 مسلح افراد کی غنڈہ گردی چادر اور چار دیواری کا تقدس پا ما ل ہاکیوں،ڈنڈوں کا آزدانہ استعمال فائرنگ سے زمیندار اویس خان شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے زمیندار محمد اویس خان اپنے گھر پر اہل خانہ کے ہمراہ جود تھے کہ انتخاب عالم ملنگ ،سرفراز خان ،افتخار خان ،منیب عالم خان، طیب خان، سرفراز ،ولید، زوہیب حمزہ خان ،فیصل خان ،سمیر خان ،عمر خان اور پانچ نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ آگئے اور گھر کے گیٹ توڑنا شروع کر دیے اور پتھراؤ کیا جس پر دروازہ کھولاگیا تو ملزموں نے گھر میں داخل ہو کر ہاکیوں، ڈنڈوں سے دھاوا بول دیا زمیندار کے بھائی وقاص خان کو زخمی کر دیا چھڑانے پر منیب اور سمیر نے اسلحہ سے فائرنگ کی جس سے محمد اویس خان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد ملزمان رکشاؤں میں فرار ہو گئے۔

زخمی محمد اویس اور وقاص کو ہسپتال داخل کرا دیا ۔پولیس غلہ منڈی نے محمد اویس خاں کی مدعیت میں مقدمہ ,324,452 148 ,149, ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :