پنجاب بھرمیں 1492ٹریفک حادثات، 11افراد جاں بحق،1844زخمی

پیر 13 اکتوبر 2025 18:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1492ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 838افراد شدید زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق251 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں،جس میں صوبائی دارالحکومت336 متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 138متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد 122متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پر رہا۔