اسرائیل کی بدنیتی پر خدشات موجود ہیں،ملیحہ لودھی

پیر 13 اکتوبر 2025 22:53

اسرائیل کی بدنیتی پر خدشات موجود ہیں،ملیحہ لودھی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی بدنیتی پر خدشات موجود ہیں، ایسا نہ ہو کہ اسرائیل یرغمالی رہا ہونے کے بعد غزہ پر حملہ کر دے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ غزہ جنگ کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم دن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ابھی شروعات ہے، اس معاہدے کے بہت سے مراحل ابھی طے ہونا باقی ہیں۔