ضلع بھکر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو مفت دودھ کی فراہمی کا باقاعدہ طور پر آغاز کردیا گیا

پیر 13 اکتوبر 2025 22:39

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب پنجاب سکولز مِیل پروگرام کے تحت ضلع بھکر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو مفت دودھ کی فراہمی کا باقاعدہ طور پر آغاز کردیا گیا۔پروگرام کا افتتاح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ویمن نگہت جمیل اور ڈی ای او ایلمنٹری فوکل پرسنل وزیر اعلی پنجاب سکولز میل پروگرام ملک اختر سندیلہ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کرسچین کالونی میں کیا اس موقع پرڈی ای او ویمن ایلمنٹری ونگ نگہت جمیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کیجانب سے طلبہ میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے مفت دودھ کی فراہمی بھکر جیسے پسماندہ ضلع کیلئے بلاشبہ ایک شاندار اقدام ہے۔

بچوں کو مفت دودھ کی فراہمی کے عمل سے طلبہ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جس کی بدولت بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے مزید بہتری کے مواقع پیدا ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھکر کے تمام گورنمنٹ پرائمری سکولز کے طلبہ و طالبات کو ہفتہ میں تین دن مفت دودھ جبکہ جمعرات کو بسکٹ بھی ساتھ فراہم کیئے جائیں گے۔ضلع بھکرکو سکولز فری میل پروگرام میں شامل کرنے پر شہری حلقوں کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے تعلیم دوست انقلابی اقدامات کو خوب سراہا جارہا ہے۔۔۔\378