ایس ایس پی کوآرڈینیشن کا مختلف تھانوں، سٹی پٹرولنگ فورس ،ابابیل سکواڈ کی گاڑیوں کا معائنہ

پیر 13 اکتوبر 2025 22:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ایس ایس پی کوآرڈینیشن خالد خان نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں پشاور کے مختلف تھانوں، سٹی پٹرولنگ فورس ،ابابیل سکواڈ اور چوکیات کی سرکاری گاڑیوں کی مرمت و ریپیئرنگ کے بعد جامع معائنہ کیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر علی گوہر بھی موجود تھے۔

معائنے کے دوران ایس ایس پی کوآرڈینیشن نے گاڑیوں کی مرمت پر آنے والی مجموعی لاگت، فنی کارکردگی، فِٹنس سرٹیفکیٹس اور آپریشنل تیاریوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایم ٹی او نے گاڑیوں کی تکنیکی حالت، مرمتی کاموں کی تفصیلات اور صفائی کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،ایس ایس پی خالد خان نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے شفاف، درست اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی جاری رہے گی۔

ایس ایس پی کوآرڈینیشن خالد خان نے مزید کہا کہ سرکاری گاڑیاں آپریشنل کارکردگی اور عوامی خدمت کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کی مناسب دیکھ بھال اور فوری مرمت یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ ہنگامی حالات میں پولیس خدمات بلا تعطل فراہم کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :