وزیرداخلہ سندھ کی والدہ کی وفات کے حوالے سے رسمی تعزیت کا سلسلہ جاری

پیر 13 اکتوبر 2025 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی والدہ کی وفات کے حوالے سے رسمی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان وزیرداخلہ سندھ کے مطابق مختلف ممالک کے 14 قونصل جنرلز کی وزیر داخلہ سندھ سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔تعزیتی ملاقات کے لیئے آنیوالوں میں قونصل جنرلز میں چائنا،سعودی عرب،روس،ترکی،دبئی،قطر،جرمنی،اومان، کوریہ،انڈونیشیا،بنگلہ دیش،سری لنکا،عراق، اور مراکش شامل ہیں۔

قونصل جنرل چائنا نے کہا کہ ماں اس دنیا میں عزت وقار رتبہ اور تعظیم کا پیکر ہے۔قونصل جنرل سعودی عرب نے کہا کہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔قونصل جنرل روس نے کہا کہ آپکی والدہ مرحومہ کے انتقال پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

قونصل جنرل ترکی نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا دار فانی کوچ کرجانا ناقابل تلافی سانحہ ہوتا ہے۔

قونصل جنرل دبئی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔قونصل جنرل قطر نے کہا کہ اللہ پاک سے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہوں۔قونصل جنرل جرمنی نے کہا کہ ماں اس دنیا میں اولاد کے لیئے شفقت اور دعاں کا پیکر ہے۔قونصل جنرل اومان نے کہا کہ ماں جیسی شفیق ہستی کا کوئی نعم البدل ہے اور نہ ہوسکتا ہے۔قونصل جنرل کوریا نے کہا کہ وہ ماں ہی ہے جو دروازے پر نگاہ رکھے اپنی اولاد کی بخیریت واپسی کی منتظر رہتی ہے۔

قونصل جنرل انڈونیشیا نے کہا کہ ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے۔قونصل جنرل بنگلہ دیش نے کہا کہ ماں کے ہاتھ ہر دم دعا کے لیئے بلند رہتے ہیں۔قونصل جنرل سری لنکا نے کہا کہ دنیا کا سب بڑا غم اور سانحہ ماں کا دار فانی سے کوچ کرجانا ہے۔قونصل جنرل عراق نے کہا کہ ماں اولاد سے سوال کرتی ہے اور نہ ہی طلب بس دعا کرتی ہے۔۔قونصل جنرل مراکش نے کہا کہ ماں ہمہ وقت اپنی اولاد کے لیئے دعاں کی طلبگار رہتی ہے۔اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ میں دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں آپ تمام کی آمد،تعزیت اور دعاں کا انتہائی مشکور و ممنون ہوں۔