سوات، بحرین میں غیر قانونی لکڑی ذخیرہ کرنے پر مشین سیل کردی گئی

پیر 13 اکتوبر 2025 20:23

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین احمد شیر نے شنکو، مدین میں کارروائی کرتے ہوئے ایک لکڑی کاٹنے والی مشین سیل کر دی۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران مشین میں غیر قانونی طور پر لکڑی اور سلیپر ذخیرہ پایا گیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مشین کو موقع پر ہی سیل کیا گیاجبکہ سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر مدین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متعلقہ فارسٹ قوانین کے تحت مزید قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ غیر قانونی لکڑی کے کاروبار کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :