ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس، خسرہ و روبیلا مہم 2025 کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

پیر 13 اکتوبر 2025 19:19

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس، خسرہ و روبیلا مہم 2025 کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔خسرہ و روبیلا (MR) مہم 2025 کے سلسلے میں کمشنر لورالائی ڈویژن کے دفتر میں ڈویڑنل ٹاسک فورس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر مقبول خان بارکزئی نے کی اجلاس میں لورالائی، دٴْکی، بارکھان اور موسیٰ خیل کے ضلعی و محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی ڈاکٹر محمد نصیر توخئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر ، ایس ڈی پی او پولیس عبدالکریم مندوخیل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن خدابخش بزدار ، ڈپٹی ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر شاہ زمان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر عبدالحلیم اتمانخیل اور نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد حنیف تھے جبکہ دیگر اضلاع کے افسران نے اجلاس میں بذریعہ لنک Zoom شرکت کیا اجلاس میں خسرہ و روبیلا مہم سے متعلق تفصیلی امور زیر بحث آئے، جن میں مہم کی مجموعی حکمت عملی، ضلعی نگرانی کمیٹیوں کی کارکردگی، مائیکرو پلان کی تیاری اور دستیاب ہیومن ریسورس کا جائزہ شامل تھا۔

متعلقہ عنوان :