طبی عملہ حاضری اور مریضوں کے علاج و معالجہ کو یقینی بنائیں ،اسسٹنٹ کمشنرچمن

پیر 13 اکتوبر 2025 19:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے بنیادی مرکز صحت محمود آباد کا دورہ کر کےادویات ،لیبارٹری، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ اس دوران ڈاکٹر نے اے سی چمن کو بی ایچ یو کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔امتیاز علی بلوچ نے ڈاکٹروں اور سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حاضریوں،وقت کی پابندی اور مریضوں کے علاج و معالجہ کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طب ایک ایسا پیشہ ہے جس کے ساتھ مریضوں کی جان وابستہ ہیں اور خدا نخواستہ ڈاکٹروں کی غیر موجودگی اور تھوڑی سی لاپرواہی میں مریض کی جان کو سخت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔ اس لئے ڈاکٹرز اور سٹاف پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دیں اور ڈاکٹرز اپنے آپ میں خداترسی پیدا کریں اور اپنی فرائص کی انجام دہی ایمانداری سے انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :