انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور مصطفین کاظمی کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی

پیر 13 اکتوبر 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے کیس میں ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور مصطفین کاظمی کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ پیر کے روز سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے بصورتِ دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید برآں عدالت نے متعلقہ مقدمے میں ملزمان کو 16 اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا اور ضمانت کی درخواستوں پر سماعت مذکورہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں درج کیا گیا تھا۔