تھرپارکر: لمپی اسکن بیماری پھیلنے سے درجنوں مویشی ہلاک

منگل 14 اکتوبر 2025 11:51

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) سندھ کے ضلع تھرپارکر میں لمپی اسکن بیماری پھیلنے سے درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے۔اس کے علاوہ سیکڑوں موشی لمپی اسکن بیماری میں بھی مبتلا ہیں، ضلع میں 230 میں سے 180 ویٹرنری مراکز کی بندش کی وجہ سے متاثرہ مویشیوں کا علاج مشکل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مویشیوں کی ویکسین کی عدم دستیابی کی بھی شکایات سامنے آئی ہیں جس سے مویشی مالکان پریشان ہیں۔واضح رہے کہ ضلع تھرپارکر کی 80 فیصد معیشت کا انحصار مویشیوں پر ہے۔

متعلقہ عنوان :