منڈی بہاوالدین، اینٹی کرپشن کا کامیاب چھاپہ، دو سرکاری اہلکار 40 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار، سرکل آفیسر عمران الحق

منگل 14 اکتوبر 2025 11:52

منڈی بہاوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل اور ریجنل ڈائریکٹر کی ہدایت پر منڈی بہاوالدین میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو سرکاری اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن سرکل آفیسر عمران الحق کے مطابق، گرفتار ملزمان کی شناخت ذوالفقار ریڈر تحصیلدار اور ماجد پرائیویٹ پرسن آفس تحصیلدار حلقہ منڈی بہاوالدین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کارروائی سرکل آفیسر عمران الحق کی قیادت میں مجسٹریٹ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، ٹیم نے موقع پر ہی رشوت کی رقم 40 ہزار روپے برآمد کر لی،اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق، ملزمان شہری سے نقشہ الف، ب، ج اور روبکار جاری کرنے کے لیے رشوت طلب کر رہے تھے۔ شکایت ملنے پر اینٹی کرپشن حکام نے ٹریپ ریڈ کی منصوبہ بندی کی، اور جب شہری نے رقم دی تو ٹیم نے دونوں کو موقع پر گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 18/25 زیرِ دفعات 5/2/47 پی سی اے اور 161 پی پی سی تھانہ اینٹی کرپشن منڈی بہاوالدین میں درج کر لی گئی ہے، اور دونوں ملزمان گرفتار ہے، اور اینٹی کرپشن تھانہ کی حوالات میں بند ہے۔\378