بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری،ترجمان لاہور پولیس

منگل 14 اکتوبر 2025 14:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) لاہور پولیس کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں سال2025 میں تاحال بجلی چوری میں ملوث26457ملزمان کو گرفتارکر کے21184مقدمات درج کئے گئے ہیں۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کینٹ سے9125، صدر سے5393 اور سٹی ڈویژن سے3095 بجلی چور وں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔

سی سی پی او نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں پولیس بھرپورقانونی معاونت مہیا کر رہی ہے۔ انہوں نے فیلڈ افسران کو بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کی شکایات پر فوری ردعمل دیں اور متعلقہ اداروں سے قریبی رابطہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :