سابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کے لیے قلعہ سیف اللہ پہنچ گئے

منگل 14 اکتوبر 2025 14:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) سابق وفاقی وزیر مواصلات اور جے یو آئی کے رہنما مولانا اسعد محمود مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کے لیے قلعہ سیف اللہ پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

مولانا اسعد محمود آج (منگل کو ) جمعیت علمائے اسلام قلعہ سیف اللہ کے زیراہتمام مفتی محمود کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین شرکت کرینگے، ترجمان جے یو آئی بلوچستان کے مطابق مفتی محمود کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اور قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر اضلاع سے ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے ۔