سانگلہ ہل وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا خواب صاف ستھرا پنجاب ادھورا رہ گیا

منگل 14 اکتوبر 2025 15:08

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) سانگلہ ہل وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا خواب صاف ستھرا پنجاب ادھورا رہ گیا، ایل ڈبلیو ایم سی بھی شہر کے گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری نہ لاسکی، نالیاں اور گٹر ابل پڑے، عملے کی کارکردگی صرف شہر کی مین سڑکوں کی فوٹو سیشن تک محدود، گندگی سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل احمدآباد، گارڈن ٹان، غوث پورہ، حاجی پارک، مسلم ٹان، اقبالپورہ، اسلام پورہ، پرانا چہور سمیت دیگر علاقوں میں نالیاں اور گٹر ابل پڑے۔نالیوں کی صفائی نہ ہونے پر گندا پانی بازاروں میں چلنے لگا جو مکھی مچھروں کی افزائش کا مرکز بن گیا کئی کئی روز گلی محلوں اور گھروں سے کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے پر شہری پریشان، گندگی اور مکھی مچھروں کی بہتات سے علاقہ بھر میں ملیریا جیسی مہلک بیماریاں پھیلنے لگیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کے عملہ کی کارکردگی صرف شہر کی دو مین سڑکوں کی فوٹو سیشن تک محدود ہوگئی۔اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے بھی خاموشی اختیار کر لی۔شہریوں کی وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل۔