بھکر ،حکومت پنجاب خصوصی بچوں کو معاشرے کا فعال اور خود مختار شہری بنانے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کر رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر

منگل 14 اکتوبر 2025 15:07

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت خصوصی بچوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ مریم نواز سکول برائے خصوصی طلبہ سنٹر آف ایکسی لینس میں معیاری تعلیم و تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ادارے کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں بحالی پروگرام فزیوتھراپی اسپیشل ایجوکیشن کلاسز اور جدید تدریسی سازوسامان کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ادارے کے عملے اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ مرکز خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لحاظ سے ضلع بھکر کا ایک مثالی ادارہ ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومتِ پنجاب خصوصی بچوں کو معاشرے کا فعال اور خودمختار شہری بنانے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ خصوصی طلبہ کی تعلیم و تربیت میں مزید بہتری لانے کے لیے جدید سہولیات کا اضافہ کیا جائےاور ان کے لیے فنی تربیت،کھیلوں اور ذہنی نشوونما کے خصوصی پروگرامز کا بھی انعقاد کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ خصوصی بچے ہماری اجتماعی ذمہ داری ہیں ان کے چہروں کی مسکراہٹ ہی اصل کامیابی ہے۔\378