ڈویژنل کمشنر شہید بینظیر آباد کا سانگھڑ سول ہسپتال اور ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا

منگل 14 اکتوبر 2025 16:27

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) کمشنر شہید بینظیر آباد شہمیر بھٹو نے سانگھڑ کا دورہ کرکے جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ اور فکسڈاور ٹرانزٹ پوائنٹ کا معائنہ کیا، سول ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات، مریضوں سے ملاقات کرکے ان کو ملنے والی ادویات اور ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نےہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈویژنل کمشنر نے ڈپٹی کمشنر آفس سانگھڑ میں ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے ملاقات کرکے انسدادپولیو مہم بارے بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید نےکہا کہ محکمہ رونیو کے تمام افسران و عملہ آج دوسرے روز بھی نگرانی پر معمور ہے اور میں نے خود بھی ٹنڈو آدم، سرہاڑی اور دیگر علاقوں کا دورہ کرکے جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سانگھڑ شفیق احمد آریسر اور ڈسٹرکٹ منیجر کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ممتا مس کلثوم جویو بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :