وفاقی محتسب کے حکم پردرخواست گزار عبدالاحد کی زوجہ کا تین ماہ سے زیرِ التواء شناختی کارڈ جاری کروا دیا گیا

منگل 14 اکتوبر 2025 16:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عبدالاحد کی زوجہ کا تین ماہ سے زیرِ التواء شناختی کارڈ جاری کروا دیا گیا۔ درخواست گزار عبدالاحد نے بتایا کہ ان کی زوجہ صبیحہ بی بی کا شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعدد بار نادرا دفتر کے چکر کاٹےلیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی تھی بالآخر مجبور ہو کر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی ۔

درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکالہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کی زوجہ کا شناختی کارڈ جلد جاری کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی زوجہ کا شناختی کارڈ جاری کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :